ساتویں ون ڈے میں انجری کے باوجود شین واٹسن نے چھکوں کی برسات کردی
بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میں انجری کے باوجود شین واٹسن نے چھکوں کی برسات کردی۔
وہ اپنے چھٹے اوور کی پہلی گیند کیلیے رننگ کے دوران اچانک رک گئے، واٹسن ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوچکے تھے جس کی وجہ سے میدان سے باہر جانا پڑا، انھوں نے دوبارہ بولنگ نہیں کی تاہم جب ان کی ٹیم نے 384 رنز ہدف کے تعاقب میں 138 رنز پر 6 وکٹیں گنوائیں تو واٹسن کو آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلیے آنا پڑا ، انھوں نے میچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔