عالمی اسنوکر محمد آصف 4 رکنی قومی ٹیم کی قیادت کرینگے

آئندہ برس کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ اور رینکنگ پالیسی کی منظوری دے دی گئی


Sports Reporter November 03, 2013
عالمگیر شیخ ڈیلیگیٹ کی حیثیت سے قومی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔ فوٹو: فائل

محمد آصف27 نومبر سے شیڈول آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ لٹویا میں ہونے والی چیمپئن شپ میں آصف 4 رکنی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں منظوری سے8دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کیلیے قومی ٹیم میں عالمی چیمپئن سمیت 4کیوئسٹ پاکستان کی نمائندگی کریںگے،ان میں شاہد آفتاب،عمران شہزاد اورمحمد سجاد شامل ہیں،عبدالواجد جیتال سر والا منیجر ہوں گے، عالمگیر شیخ ڈیلیگیٹ کی حیثیت سے قومی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔



اجلاس میں آئرلینڈ میں شیڈول آئی بی ایس ایف 6 ریڈز اینڈ عالمی ٹیم چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو بھی قابل تحسین قرار دیا گیا، کمیٹی کے ارکان نے عالمی ٹیم چیمپئن شپ کے حصول پر محمد آصف اورمحمد سجاد کو بطور ستائش1،1لاکھ روپے نقد انعام دینے کا فیصلہ کیا،آئندہ برس کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ اور رینکنگ پالیسی کی بھی منظوری دی گئی، چوتھی قومی رینکنگ چیمپئن شپ19 سے24 نومبر تک کراچی میں کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،مزید براں مالی سال 2013 کے حسابات کی بھی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں