کوئٹہ میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

گیس لیکج کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس

گیس لیکج کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 بے ہوش ہوگئے۔


پولیس کے مطابق بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ گیس لیکج کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 
Load Next Story