سب کے لیے نیک خواہشات ہیں چیف جسٹس

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج رات 12 بجے ریٹائر ہو جائیں گے۔


ویب ڈیسک December 20, 2019
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج رات 12 بجے ریٹائر ہو جائیں گے۔ فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے آخری مقدمے کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ سب کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مری میں آمنہ بی بی پر فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ میراعدالتی کیرئیر کا آخری مقدمہ ہے، سب کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

آمنہ بی بی کے وکیل نے بتایا کہ ملزمان ساجد، راشد اور قدیر تینوں نے گھر میں جاکر فائرنگ کی، لیکن آمنہ بی بی جب عدالت میں پیش ہوئیں تھی تو انہوں نے ملزمان کی ضمانت سے اعتراض نہیں کیا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا، لگتا ہے ضمانت کے بعد معاملات خراب ہوئے۔ وکیل نے کہا کہ آمنہ بی بی کو جو گولیاں لگیں انکے چھرے جسم کے اندر ہیں اور وہ اسپتال میں ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم معاملے پر کوئی رائے نہیں دے رہے کیونکہ ابھی ٹرائل چل رہا ہے۔ عدالت نے یہ کہہ کر معاملہ نمٹادیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج رات 12 بجے ریٹائر ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں