علما کے مثالی اتحاد سے محرم میں پائیدار امن قائم کریں گے کمشنر کراچی
علما،پولیس اوراداروں کے سربراہوں کا شعیب صدیقی کی زیر صدارت اجلاس،علما نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی یقین دہانی کرادی
علمائے کرام نے فرقہ واریت کے خاتمے ، مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے اور قیام امن کیلیے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے علما کی رواداری، جذبے ، اتحاد کے مظاہرے سے پورے ملک میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں تما م مکتبہ فکر کے علما متحد ہیں۔
ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے سلسلے میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اپنے دفتر میں مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں علامہ عباس کمیلی ، سید باقررضا، موسیٰ عابدی ، سید حیدرمہدی ، سید شمس الحسن شمسی ، علامہ زہیرعابدی ، علامہ فرقان حیدر عابدی، سید وقار حسین تقوی، شبرزیدی ، سید شبر رضا ، چاچاوحید، علی اکبر کمیلی ،مولانا تنویرالحق، مولانا شاہ فیروزالدین رحمانی ، محمد صدیق راٹھور، محمد سلیم الدین شیخ ، پیر مختارصدیقی، قاری محمد اقبال ، مولانا عمران احمدسلیمی ، محمدیعقوب عطاری ، فہیم بابر عطاری، محمد اکبر درس، احمد مصطفی تھانوی،تبشیر الحق تھانوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج شاہد حیات ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ سمیع الدین صدیقی، ڈپٹی کمشنر سائوتھ مصطفی جمال قاضی، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹرسید سیف الرحمن سمیت بلدیاتی ، کے ای ایس سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔
اجلاس میں علما نے درپیش بلدیاتی و دیگر امور پر روشنی ڈالی، علما کرام نے اس موقع پر کمشنر کراچی نے تمام مکاتب فکر کے علما کرام کو ایک جگہ جمع کردیا ہے،اجلاس میںاتحاد ،خیر سگالی کا مظاہر ہ دیکھنے میں آیا اور تمام علما نے پاکستان کی سالمیت ، فرقہ واریت کے خاتمے ، اتحاد البین المسلمین ، ملک میں پائیدار قیام امن کے سلسلے میں متفقہ رائے کے ساتھ اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا، اجلاس میں تین ہٹی سے سہراب گوٹھ تک سروس روڈ کی فوری طور پر استرکاری کے لیے توجہ دلائی گئی جبکہ پانی ، بجلی ، سیوریج اور دیگر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے بھی ذکر کیا گیا۔
علماء نے زور دیا کہ یکم سے دس محرم الحرام کے دوران لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے تمام مجالس ، جلوسوں اور اجتماعات کے مقامات پر پانی ، سیوریج ، صفائی ودیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج شاہد حیات سے درخواست کی گئی ہے،کمشنر کراچی نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علما کا یہ خوبصورت گلدستہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اہم کرداد اداکریگا، علما کے اتحاد سے شہر میں پائیدار امن قائم ہوگا، دل آزاد پوسٹر ، ہینڈ بلر ، بینرز اور تقاریر کی کڑی نگرانی کی جائے گی جبکہ سکیورٹی اور بلدیاتی امور سے متعلق تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔
دریں اثنا کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بورڈآف سکینڈری ایجوکیشن کے تحت 4 نو مبر سے 22 نومبر تک منعقد ہو نے والے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے دوران تمام ڈپٹی کمشنر امیدواروں کو سہو لیات کی فراہمی کو یقینی بنائیںاور اس سلسلے میں متعلقہ افسران کے سا تھ کو آرڈینیشن قا ئم کریں، ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرکو تحریری ہدایت نامہ جاری کر نے کے موقع پرکیا، اپنے تحریری ہدایت نامے میں کمشنر کراچی نے کہا کہ پانچوںاضلا ع کے ڈپٹی کمشنر امتحانات کے دوران امتحانی مراکزکادورہ کر کے نہ صرف امتحانی مراکز بلکہ اس کے آس پاس علاقے میںامن، تحفظ اور نقل کی روک تھام کو یقینی بنا ئیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ سہولیات کا جا ئزہ لیں،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ایڈیشنل کمشنر ٹو کراچی حاجی احمد کی ذمے داری ہے کہ وہ پورے ڈویژن کے لیول پر امتحانی مراکزکا دورہ کرکے سکیورٹی سہو لیات کے حوالے سے مجمو عی طو ر پر جائزہ لیں گے۔