امریکی ڈرون حملہ پاکستان کے امن پرحملہ ہے فضل الرحمن

حملے نے ثابت کردیا امریکا کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں پاکستانی مفاد کا خیال نہیں،سربراہ جے یو آئی ف


Numainda Express November 03, 2013
حملے سے امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے،سربراہ جے یو آئی ف۔فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈرون حملہ کو پاکستان کے امن پرحملہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈرون حملے نے ثابت کردیاہے کہ امریکا اوراس کے اتحادیوں کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں لیکن پاکستان کے مفادات کاکوئی خیال نہیں۔

مرکزی میڈیا سیل کے مطابق پارٹی رہنمائوں سے گفتگوکرمولانافضل الرحمن نے کہاکہ خود مذاکرات کاراستہ اختیارکرنے کی کوشش اورپاکستان میں مذاکرات پرحملوں نے امریکا اوراس کے اتحادیوں کے دہر ے کردار کو واضح کردیاہے انھوں نے زور دیا ہے کہ حکومت حالات پرنظررکھے اس نازک موقع پرڈرون حملہ پا کستان کے ا ندرکے حالات کوبدترسے بدترین کرنے کی کوشش ہے۔



حملے سے امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ جے یوآئی حالات پرنظر رکھے ہوئے ہے۔جے یو آئی مرکزی سیکریٹری جنرل مولاناعبدلغفورحیدری نے کہاہے کہ ڈرون حملہ نے ثابت کردیاہے کہ امریکا اوراس کے اتحادی وطن عزیز میں بدامنی کی آگ کو بھڑکانے میں مصروف ہیں پاکستان کی تمام سیاسی اوردیگرقوتوں کواب عہدکرناچاہیے کہ اب کسی بیرونی ڈکٹیشن کوقبول نہیں کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں