وزیراعظم کا ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کا عزم

ملکی استحکام کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیں گے، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 20, 2019
حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، عمران خان۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے دفاع کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کو مضبوط بنانا حکومت کا کام ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بیرسٹربابر اعوان نے ملاقات کی جس میں سابق صدر پرویز مشرف کیس کے فیصلے، سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی جب کہ عوام کے حق میں لاء ریفارمز اور فوری قانون سازی پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کا عزم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیں گے، حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں