برٹش کونسل نے عمران اشرف کو علم کا اعزازی سفیر مقرر کردیا

پراُمید ہوں کہ 2020ء تک علم پوسیبل کے مقاصد کے حصول میں کوئی کردار ادا کر سکوں، عمران اشرف

پراُمید ہوں کہ دو 2020 تک علم پوسیبل کے مقاصد کے حصول میں کوئی کردار ادا کر سکوں، عمران اشرف۔ فوٹو: فائل

برٹش کونسل نے ڈرامہ اداکار عمران اشرف کو اعزازی سفیر برائے علم مقرر کردیا۔

عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ برٹش کونسل کی جانب سے مجھے علم کے پھیلاؤ کے لیے علم کا سفیر بنادیا گیا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6SqaIKF-ik/"]

عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ میں پراُمید ہوں کہ 2020ء تک علمی مقاصد کے حصول میں کوئی کردار ادا کرسکوں، اس پروگرام کا مقصد یہ ہے ملک کے پس ماندہ بچوں کو علم کی مدد سے روشن مستقبل دیا جا سکے۔




عمران اشرف کو علم کا سفیر بنائے جانے پر معروف اداکار اعجاز اسلم نے اُن کی پوسٹ پر مبارک دیتے ہوئے اس اقدام پر ماشاء اللہ کہا۔

یہ پڑھیں: عمران اشرف کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ عمران اشرف اب تک فنی کیریئر میں شہناز، الف اللہ اور انسان، دل موم کا دیا اور رانجھا رانجھا کردی جیسے معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
Load Next Story