ڈرون حملےاپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 4 نومبر کوبلالیاشاہ محمود

چوہدری نثار سے نیٹو سپلائی کے حوالے سے بات ہوئی ہے، گفتگو، خورشید شاہ کا ٹیلیفون

اجلاس میں ڈرون حملوں کے حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتیں اپنی رائے دیں گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انھیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا فون آیا ہے۔

جس میں نیٹو سپلائی کی بندش اور حالیہ ڈرون حملے کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا 4 نومبر کو اپوزیشن جماعتوں کا اس حوالے سے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔




جس میں ڈرون حملوں کے حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتیں اپنی رائے دیں گی۔ این این آئی کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ڈرون حملے کے بعد اپوزیشن کا مشترکہ لائحہ عمل اختیارکرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
Load Next Story