حکیم اللہ محسودکاچہرہ مسخ مگر قابل شناخت تھاامریکی میڈیا

حکیم اللہ محسود اور ان کے 3ساتھیوں کو شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میران شاہ کے مضافاتی علاقے میں نشانہ بنایاگیا


INP November 03, 2013
حکیم اللہ محسودکی ہلاکت کی تصدیق خودان کی تنظیم کے ارکان نے کی ہے ، اے ایف پی/ فائل

امریکی نشریاتی ادارے نے دعوی کیاہے کہ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسودکاچہرہ مسخ شدہ مگرقابلِ شناخت تھا۔

ہفتے کو امریکی نشریاتی ادارے نے غیرملکی میڈیاکے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کا چہرہ ''مسخ شدہ مگر قابلِ شناخت'' تھا ،حکیم اللہ محسود اور ان کے 3ساتھیوں کو شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میران شاہ کے مضافاتی علاقے میں نشانہ بنایاگیا۔اطلاعات کے مطابق طالبان کمانڈراور دیگر ہلاک شدگان کوسپردخاک کردیاگیاہے۔حکیم اللہ محسودکی ہلاکت کی تصدیق خودان کی تنظیم کے ارکان نے کی ہے جبکہ امریکایا پاکستان کی حکومتوں نے اس پرکوئی تبصرہ نہیںکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔