ہفتہ رفتہ کاروباری سرگرمیاں 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ماہ اگست کیلیے مہنگائی کی شرح 32 ماہ میںسب سے کم 9.1 فیصدپرآنے کے بعدمارکیٹ میںسرمایہ کاری کی رفتارمیںاضافہ دیکھا گیا


Business Desk September 03, 2012
اوسطاً20.1 ملین حصص کایومیہ لین دین، فرٹیلائزرسیکٹرمیںفروخت کارجحان،پی ٹی سی ایل چھاگئی۔ فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میںسرمایہ کاری میںمثبت رجحان کے باعث352 پوائنٹس یا2.3 فیصدکااضافہ دیکھاگیااورہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 15391 پوائنٹس پربندہوئی جوگزشتہ 4 سال کی بلندترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروںکی جانب سے ٹیلی کام سیکٹرمیںسرمایہ کاری کے باعث انڈیکس مضبوط ہوا اورآئل اینڈگیس سیکٹرنے بھی مارکیٹ کے استحکام میںاہم کرداراداکیا حالانکہ بدھ کومارکیٹ سیشن کے دوران سرمایہ کاروںکی حوصلہ شکنی ہوئی تاہم جمعے کومارکیٹ کے آخری روزکاروباری سرگرمیاں132 پوائنٹس اضافے سے 4 سال بعد (اپریل 2008 کے بعد) سب سے اونچی سطح پرپہنچ گئیں،اوسطاً20.1 ملین حصص کایومیہ لین دین ہوا جو گزشتہ ہفتے کی نسبت 83 فیصدزائدہے،سرمایہ کاروںکی جانب سے کمپٹیشن کمیشن کے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس کی تشکیل پر تحفظات نظراندازکرنے کے باعث پی ٹی سی ایل پورے ہفتے مارکیٹ میںنمایاںرہی اورپی ٹی سی ایل میںگزشتہ ہفتے کے دوران 18 فیصدسرمایہ کاری کی گئی۔

بدھ کوآئل اینڈگیس مارکیٹ کوریڈزون میںلے گیاتاہم بعدمیںصورتحال ٹھیک ہوگئی ،گزشتہ ہفتے آئل اینڈگیس سیکٹرمیںملاجلارجحان دیکھا گیا،حکومت کی جانب سے موافق انرجی اینڈپاورپالیسی کے اجرااورآئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے 80 ارب روپے کے ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے نتیجے میںآئل اینڈگیس سیکٹر52 ہفتوںکی بلندترین کاروباری سطح پر پہنچ گیا،وزیراعظم کواین آراوسے متعلق کیس میںلائف لائن ملنے کے بھی مثبت اثرات نظرآئے جبکہ ماہ اگست کیلیے مہنگائی کی شرح 32 ماہ میںسب سے کم 9.1 فیصدپرآنے کے بعدمارکیٹ میںسرمایہ کاری کی رفتارمیںاضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب یوریاکی فروخت میںکمی کے باعث فرٹیلائزر سیکٹرمخالف سمت میںجاتادکھائی دیاجس کے نتیجے میں فرٹیلائزرزپرفروخت کارجحان غالب رہا،یوریاکی فروخت میںکمی کی وجہ قبل ازوقت خریداری اورحکومت کی جانب سے 3 لاکھ ٹن یوریادرآمدکرنے کے ٹینڈرکااجرابھی تھا۔گزشتہ ہفتے باٹا پاکستان لمیٹڈ،اٹلس ہنڈااورپی ٹی سی ایل مثبت نتائج کے باعث مارکیٹ میںنمایاںرہے جبکہ جہانگیرصدیقی اینڈکمپنی، کالگیٹ پامولیواورانڈس ڈائینگ بحران سے دوچاررہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں