منی لانڈرنگ میں برآمد ہونے والی 12 کروڑ روپے کی رقم چوری

کسٹم ویئر ہاؤس میں رکھی گئی 12 کروڑ روپے کی رقم ڈالرز، پاؤنڈ، ریال، درہم اور یوآن پر مشتمل تھی

غائب کی جانے والی کرنسی میں ڈالرز، پاؤنڈز، درہم، ریال اور یوآن شامل ہیں، کلکٹر کسٹم عبد الرؤف (فوٹو: فائل)

منی لانڈرنگ کے مختلف ملزمان سے برآمد شدہ 12 کروڑ روپے کی رقم کسٹم ویئر ہاؤس لاہور سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم ویئر ہاؤس لاہور میں رکھی 12 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی پراسرار طور پر غائب ہوگئی، ویلیو ایبل ویئر ہاؤس میں رکھی گئی یہ رقم منی لانڈرنگ کے مرتکب افراد سے برآمد ہوئی تھی۔

کلکٹر کسٹم عبد الرؤف کا کہنا ہے کہ خورد برد کی جانے والی کرنسی میں ڈالرز، پاؤنڈز، درہم، ریال اور یوآن شامل ہیں، ویئر ہاؤس کے تمام ریکارڈ کے آڈٹ کا حکم دے دیا گیا ہے ملوث اہلکاروں کے خلاف تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story