اپٹماٹیکسٹائل صنعت کی بحالی کیلیے روڈمیپ تیارکریگی

صدرمملکت نے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافے کیلیے کمیٹی تشکیل دی ہے


APP September 03, 2012
ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزکی معاونت سے تجاویزکوحتمی شکل دی جائیگی،مرزااختیاربیگ۔ فوٹو: فائل

حکومت پاکستان کے مشیربرائے ٹیکسٹائل ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ نے کہاہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ٹیکسٹائل کی ملکی صنعت کی بحالی کیلیے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)روڈ میپ تیارکریگی۔

تمام سیاسی جماعتوںکی مشاورت سے صنعت کی بحالی کے پروگرام کومعاشی ایجنڈے میں شامل کیاجائیگا، انھوںنے کہاکہ صدرمملکت نے وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین کی سربراہی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافے کیلیے کمیٹی تشکیل دی ہے،کمیٹی کے دیگرارکان میںڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،اپٹما کے سابق چیئرمین گوہر اعجاز اورایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

انھوںنے کہاکہ صدر مملکت نے ہدایت کی ہے کہ شعبے کی ترقی کیلیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایاجائے،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہاکہ صنعت کی بحالی ترقی اوربرآمدات کے فروغ کے حوالے سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کی معاونت سے تجاویزکو حتمی شکل دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں