حکیم اللہ محسود کی ہلاکت وزیر اعظم نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی روکنے کے اعلان اور دیگر امور پر بھی غور کا جائے گا۔


ویب ڈیسک November 03, 2013
اجلاس میں وزیر اعظم کو حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد امن مذاکرات پر اس کے اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم نوازشریف نےحکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعظم کی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، طارق فاطمی، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیر خزانہ اسحق ڈار کے علاوہ اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹلیجنس ایجنسیوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ڈورن حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور امن مذاکرات پر اس کے اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، تحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی روکنے کے اعلان اور دیگر امورپر بھی بات کی جائے گی، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف سیاسی رفقا سے مشاورت بھی کریں گے۔ جس کے بعد کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |