افریقی ملک مالی میں دو فرانسیسی صحافی اغوا کے بعد قتل

دونوں صحافیوں کو علیحدگی پسند گروپ کے لیڈر کے انٹرویو کے بعد واپسی پر اغوا کرلیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک November 03, 2013
مالی میں ہلاک ہونے والے دونوں صحافی فرانس کے سرکاری ریڈیو سے تعلق رکھتے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

KHAIRPUR:

افریقی ملک مالی میں فرانس کے دو صحافیوں کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کر دیا گیا ہے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے سرکاری ریڈیو سے تعلق رکھنے والے دو صحافی گیسلین ڈوپونٹ اور کلاڈ ورلون مالی میں علیحدگی پسند گروپ کے مقامی لیڈر کے انٹرویو کے لئے ملک کے شمالی علاقے کے اہم شہر کدال گئے تھے جہاں سے واپسی پر انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا گیا تھا، دونوں صحافیوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں شہر کے مضافات سے مل گئی ہیں تاہم اب تک اغواکاروں کی شناخت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔


واضح رہے کہ مالی میں جاری بغاوت اور علیحدگی پسندی کو روکنے کے لئے فرانس نے رواں برس فوجی مداخلت کی تھی اور اب بھی فرانس کے 2ہپزار فوجی مالی میں موجود ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |