بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں 8 افراد ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ پھیلنے پر لوگ اترنے لگے تو اسی اثنا میں کئی مسافر سامنے سے آنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔


ویب ڈیسک November 03, 2013
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بہت دیر تک ٹریک پر پڑی رہیں۔ فوٹو: این ڈی ٹی وی

سکھر:

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر 8 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وزیاناگرام کے گوٹلام ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین چلنے ہی لگی تھی کہ اس میں آگ لگنے کی افواہ پھیل گئی اور لوگوں نے ٹرین سے اترنا شروع کردیا اسی اثنا میں کئی مسافر مخالف سمت میں آنے والی ٹرین کی زد میں آگئے، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بہت دیر تک ٹریک پر پڑی رہیں تاہم بعد میں امدادی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیون کو اسپتال منتقل کیا۔


واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال ٹرین حادثوں میں ہشزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں گزشتہ برس اسی نوعیت کے حادثات میں 15ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |