پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی کا دن منایا جارہا ہے مختلف شہروں میں واک اور ریلیاں
لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی محسن لطیف کی زیر قیادت لبرٹی چوک سے حسین چوک تک واک کا اہتمام کیا گیا۔
ڈینگی کے مرض اور اس کے تدارک کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے پنجاب میں یوم انسداد ڈینگی منایا جارہا ہے جس کے تحت صوبے کے تمام شہروں میں خصوصی ریلیوں اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے عوام میں ڈینگی کے بارے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی ریلیاں اور واک کا اہتمام کیا گیا، لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی محسن لطیف کی زیر قیادت لبرٹی چوک سے حسین چوک تک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین، مرد، بچےاور معمر افراد بھی شریک ہوئے۔
ملتان میں محکمہ زراعت آفس سے ڈیرہ اڈہ چوک تک سرکاری ملازمین کی ڈینگی آگاہی واک کی گئی، فیصل آباد میں انسداد ڈینگی ڈے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت کمشنر اور ڈی سی او فیصل آباد نے کی جبکہ سرکاری محکموں کے ملازمین، طلبا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے، سرگودھا میں بھی ڈی ایچ کیو اسپتال سے کمپنی باغ تک انسداد ڈینگی ریلی نکالی گئی، اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، بھکر، جھنگ، ساہیوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ، وزیر آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی خصوصی تقاریب، واکس اور سیمینار منعقد کئے گئے۔