کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرے اورنعرے بازی

پلے کارڈز پرکشمیریوں کوآزادی دینے اور مودی مخالف نعرے درج تھے


ویب ڈیسک December 21, 2019
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کراحتجاج کیا،: فوٹو: فائل

مظاہرین نے بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا اورشدید نعرے بازی بھی کی۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم کی بازگشت جنوبی ایشیا سے نکل کرایک بارپھرمغرب تک پہنچ گئی۔ کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں بھارتی وزیربرائے امورخارجہ جے شنکرکی کینیڈین عہدیداروں کے ساتھ سفارتی بات چیت کے موقع پربھارتی قونصلیٹ کے باہر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کراحتجاج کیا، پلے کارڈزپرکشمیریوں کوآزادی دینے اورمودی مخالف نعروں سمیت "نوسی اے بی- این آرسی" اور"نوفاشزم " کے نعرے درج تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |