نیٹو سپلائی بند کرنے سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیلئے خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کو نیٹو سپلائی کی بندش اورڈرون حملوں کے خلاف قرارداد پر اعتمادمیں لیاجائے گا۔


ویب ڈیسک November 03, 2013
ڈرون حملوں کو روکنے اور نیٹو سپلائی بند کرنے کی قرارداد پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لے رہے ہیں،شوکت یوسف زئی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈرون حملوں کے جواب میں نیٹو سپلائی بند کرنے سے متعلق لائحہ عمل پر غور کے لئے پیر کو صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کی صبح بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک صوبائی حکومت میں شامل دیگر جماعتوں کے وزرا کو نیٹو سپلائی کی بندش، امن وامان کی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔


صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کو روکنے اور نیٹو سپلائی بند کرنے کی قرارداد پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لے رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس سلسلے میں پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوجائے گی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔