مختلف بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

ملزم عبدالمحسن نے بینکوں کاڈیٹا چوری کرکے صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا


Staff Reporter December 21, 2019
ایف آئی اے سائبر کرائم کی درخواست پر کارروائی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد۔ فوٹو:فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کی لاڑکانہ میں کارروائی،مختلف بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کے مطابق گرفتار ملزم عبدالمحسن نے بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرکے صارفین کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا، ملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لیے گئے جن سے چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق مذکورہ کارروائی ایک شہری کی درخواست پر کی گئی، ملزم اس بینک ڈیٹا کو آن لائن شاپنگ کے لیے استعمال کرتا اور پھر وہ شاپنگ سے کی گئی چیزوں کو آگے فروخت کرتا تھا، اس گھناؤنے کام کے لیے ملزم ڈارک ویب یا ڈیپ ویب یا بلیک ویب کا استعمال کرتا تھا۔

ملزم بینک کا ڈیٹا بٹ کوائن(bit coins) کی سیل پرچیز کے لیے بھی استمعال کرتا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 26 درج کرلیا، اس گھناؤنے کام کے لیے مجرم گینگ کی صورت میں کام کرتا تھا اور اس گینگ کے باقی لوگوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں