نیشنل اسٹیڈیم کی رونقوں میں آج اضافے کاامکان

سری لنکن شائقین بھی میچ دیکھنے آئے،کرکٹرز نے نمازاسٹیڈیم کی مسجد میں ادا کی


Zubair Nazeer Khan December 21, 2019
سری لنکن شائقین بھی میچ دیکھنے آئے،کرکٹرز نے نمازاسٹیڈیم کی مسجد میں ادا کی۔ فوٹو: فائل

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن اسٹیڈیم کی رونقوں میں اضافے کا امکان ہے جب کہ گذشتہ روز پہلے کے مقابلے میں زیادہ لوگ اسٹیڈیم آئے۔

پہلے دن تو صرف ڈھائی سے تین ہزار افراد ہی آئے تھے، گذشتہ روز اس تعداد میں کچھ اضافہ دیکھا گیا،کراچی میں مقیم چند سری لنکا باشندے بھی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلیے موجود رہے، ہفتے اور اتوار کو زیادہ لوگوں کے آنے کی توقع ہے، تماشائیوں کے پُرجوش نعرے کھیل میں جان پیدا کرتے رہے، باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو داد دی جاتی رہی۔

کھیل کے دوسرے دن بھی وی آئی پیز کی آمد کا سلسلہ کم رہا،پی سی بی ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں فرائض نبھانے والے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری اپنی یادیں تازہ کرتے رہے، پہلے دن کی بانسبت دوسرے روز سیکیورٹی اہلکار قدرے پرسکون نظر آئے۔

لنچ کے دوران سری لنکن کوچ اپنے اسپنر اور فاسٹ بولرز کو پریکٹس کراتے رہے، وقفے کے بعد پاکستانی بیٹسمین امام الحق نیٹ ایریا میں پہنچ گئے اور بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے، فوڈ ایریا میں لگائے جانے والے اسٹالز پر قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری بھی اسٹیڈیم پہنچے، ریجنل کرکٹ اکیڈمی کے کمروں میں لاہور سے آیا پی سی بی کا عملہ قیام پذیر ہے، پاکستانی کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی، سری لنکا سے آئے مسلمان صحافی بھی شریک ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں