وکٹ لینے پر قیس احمد کی الٹی قلابازی توجہ کا مرکز بن گئی

افغانی اسپنر نے لیگ اسپن پر سڈنی سکسرز کے ٹام کیوران کو آؤٹ کرنے کے بعد الٹی قلابازی لگائی۔


Sports Desk December 21, 2019
افغانی اسپنر نے لیگ اسپن پر سڈنی سکسرز کے ٹام کیوران کو آؤٹ کرنے کے بعد الٹی قلابازی لگائی۔ فوٹو: ایجنسی

بگ بیش لیگ میں وکٹ حاصل کرنے پر قیس احمد کی الٹی قلابازی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ہوبارٹ ہوریکنز کی نمائندگی کرنے والے افغانی اسپنر نے لیگ اسپن پر سڈنی سکسرز کے ٹام کیوران کو آؤٹ کرنے کے بعد الٹی قلابازی لگائی لیکن ایکشن مکمل کرتے ہوئے صحیح طرح سے قدم نہیں جما سکے، بہرحال سنبھلنے کے بعد وہ ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کرتے رہے۔

انھوں نے میچ کے دوران صرف 12رنز دے کر 4شکار کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں