حکیم اللہ محسودکی ہلاکت صوبوں کو سیکیورٹی پلان پر از سر نو نظر ثانی کی ہدایات جاری

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، حساس اداروں کی رپورٹ


ویب ڈیسک November 03, 2013
محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی پلان کو گذشتہ ماہ ہی فائنل کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے حکیم اللہ محسودکی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبوں اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو سیکیورٹی پلان پر از سر نو نظر ثانی کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو موصول ہونے والی رپوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، رپورٹس ملنے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں اور وفاق کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی پلان تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی پلان کو گذشتہ ماہ ہی فائنل کردیا گیا تھا۔ جس کے تحت سول آرمڈ فورسز محرم کے دوران ہائی الرٹ رہیں گی، ماتمی جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کمیروں کی تنصیب کے علاوہ ان کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، تمام ماتمی جلوس غروب آفتاب سے قبل چار دیواری میں پہنچنے کے پابند ہوں گے، ضلعی سطح پر انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور منتظمین پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |