گوجرانوالہ میں دو بہنوں کو زیادتی کے بعد انہیں قتل کرنے والا ملزم گرفتار

فائزہ سے محبت کرتا تھا لیکن جب پتا چلا کہ وہ دوسروںں سے بھی فون پر بات کرتی ہے تو غصہ آگیا، ملزم حامد کا اعتراف جرم


ویب ڈیسک November 03, 2013
ملزم کی مقتول بہنوں میں سے ایک سے دوستی تھی اور وقوعہ کے بعد وہ جہلم فرار ہوگیا تھا، پولیس۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

پولیس نے نوشہرہ ورکہ میں دو بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل دو سگی بہنوں صدف اور فائزہ کی نعشیں نوشہرہ ورکاں کے علاقہ مدن چک کے قریب ملیں تھیں جنہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم حامد کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، سی پی او گوجرانوالہ راجا رفعت مختار نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملزم کی مقتول بہنوں میں سے ایک سے دوستی تھی اور وقوعہ کے بعد وہ جہلم فرار ہوگیا تھا، پولیس نے موبائل فون کے ریکارڈ سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے جہلم سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم حامد نے میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فائزہ سے محبت کرتا تھا لیکن جب اسے پتا چلا کہ فائزہ اس کے علاوہ دیگر لوگوں سے بھی فون پر بات کرتی ہے تو اسے غصہ آگیا، اس نے فائزہ کو بلایا لیکن اس کے ہمراہ صدف بھی ساتھ آگئی اور پھر اسے دونوں بہنوں کو مار ڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |