ایشین چیمپینز ٹرافی دوسرےمیچ میں پاکستان نے چین کو شکست دے دی

پاکستان نے میچ ایک مقابلے میں 5 گول سے جیتا۔


ویب ڈیسک November 03, 2013
پاکستان نے میچ ایک مقابلے میں 5 گول سے جیتا۔ فوٹو: فائل

GONGJU, SOUTH KOREA:

تیسری ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے چین کو شکست دے دی۔


جاپان میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا مقابلہ چین سے ہوا۔ سنسنی خیز میچ پاکستان نے ایک گول کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف میں تین گول داغے گئے۔ کپتان محمد عمران نے پینلٹی کارنر پر دو گول کئے جب کہ رضوان سینئر نے بھی پینلٹی کارنر پر ایک گول کیا۔ عبدالحسیم اور دلبر حسین نے ایک ایک فیلڈ گول کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔


اس فتح کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ چکی ہے۔ پاکستان منگل کو تیسرا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |