بیرسٹرسیف نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم متوسط طبقے کی حقیقی نمائند جماعت ہے، بیرسٹر سیف


ویب ڈیسک November 03, 2013
روایتی جماعت نہیں بلکہ ایک حقیقی تحریک ہے، بیرسٹر سیف۔ فوٹو: ایکسپریس

QUETTA: آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سابق ترجمان بیرسٹر سیف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ کہ ایم کیو ایم متوسط طبقے کی حقیقی نمائند جماعت ہے، یہ روایتی جماعت نہیں بلکہ ایک حقیقی تحریک ہے اس لیے میرے لیے ایم کیو ایم سے بہتر کوئی بھی سیاسی پلیٹ فارم نہیں تھا۔

قبل ازیں رکن قومی اسمبلی فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے اراکین ان کو خوش آمدید کہا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھنے والے سیاستدان ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ بیرسٹر سیف جیسے لوگ ایم کیو ایم کے قافلے ميں شامل ہو رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں