کراچی ٹیسٹ کا تیسرا دن پاکستان نے دوسری اننگز میں 395 رنز بنالیے

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں 315 رنز کی برتری حاصل کرلی


ویب ڈیسک December 21, 2019
شان مسعود اور عابد علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں سری لنکا کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنالیے ہیں۔

نیشل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 57 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 32 جب کہ شان مسعود 21 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے بڑے ذمہ دارانہ انداز میں اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور سب سے پہلے سری لنکا کی 80رنز کی برتری کو ختم کیا۔ اسی دوران عابد علی اور شان مسعود نے سنچریاں اسکور کرلیں۔ 278 رنز کی اوپننگ پارنٹرشپ کو لاہیرو کمارا نے شان مسعود کی وکٹ لے کر توڑا، شان مسعود نے 135 رنز بنائے جب کہ عابد علی 174 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اظہر علی اور بابر اعظم نے اننگز کو آگے بڑھایا اور کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنا لئے۔ اس طرح پاکستان کی سری لنکا کے خلاف برتری 315 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں ناکامی سے دوچارہوئی تھی اورپوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جب کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 80 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں