آغا سراج درانی نے قریبی عزیز کی شادی سندھ اسمبلی میں منعقد کرا دی
شادی میں آئے مہمانوں کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آنے والے ارکان کو دیا جانے والا وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔
قانون سازی کے لئے استعمال ہونے والی سندھ اسمبلی کی عمارت شادی ہال میں تبدیل ہو گئی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپنے قریبی عزیز کی شادی سندھ اسمبلی میں منعقد کرا دی۔
سندھ اسمبلی میں قانون سازی کرنے والوں نے خود ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں اور ایوان کے وقار کو مجروح کر دیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایوان کے تقدس کو مجروح کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے احاطے میں اپنے عزیز کی شادی کی تقریب منعقد کرا دی، شادی میں ایک ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جنہیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آنے والے ارکان کو دیا جانے والا وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا اور اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کےسخت انتظامات بھی کئے گئے۔ شادی میں آئے مہمانوں کی گاڑیوں کو سندھ اسمبلی کے احاطے میں پارک کرایا گیا جب کہ یہاں صرف سندھ اسمبلی کے ارکان اور اسٹاف ممبرزکی گاڑیوں کو آنے کی اجازت دی جاتی ہے۔