گندم کے ذخائرکی نگرانی کیلیے کمیٹی قائم کردی گئی

گندم کی دستیابی اورذخائرکی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے


APP September 03, 2012
صوبوںکے تعاون سے پیداواربڑھانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں،وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈریسرچ کے مطابق ملک میںگندم کے اضافی ذخائرموجودہیں اورعالمی مارکیٹ میں گندم کی برآمدات میںبتدریج اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ گندم کی دستیابی اورذخائرکی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے اوراس حوالے سے تمام شراکت داروںکیساتھ مشاورت کی جارہی ہے۔ گندم کی صورتحال کی نگرانی کیلیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ میں ایڈیشنل سیکریٹری کی نگرانی میںکمیٹی بھی قائم کی گئی ہے،ذرائع نے بتایاکہ صوبائی زرعی محکموںکے تعاون سے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک میں گندم کے اضافی ذخائر موجود ہیں اور ضروریات سے زائدگندم برآمدبھی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں