گندم کے ذخائرکی نگرانی کیلیے کمیٹی قائم کردی گئی
گندم کی دستیابی اورذخائرکی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے
وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈریسرچ کے مطابق ملک میںگندم کے اضافی ذخائرموجودہیں اورعالمی مارکیٹ میں گندم کی برآمدات میںبتدریج اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ گندم کی دستیابی اورذخائرکی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے اوراس حوالے سے تمام شراکت داروںکیساتھ مشاورت کی جارہی ہے۔ گندم کی صورتحال کی نگرانی کیلیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ میں ایڈیشنل سیکریٹری کی نگرانی میںکمیٹی بھی قائم کی گئی ہے،ذرائع نے بتایاکہ صوبائی زرعی محکموںکے تعاون سے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک میں گندم کے اضافی ذخائر موجود ہیں اور ضروریات سے زائدگندم برآمدبھی کی جارہی ہے۔