ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو سزا دلوانے کا مطالبہ

مدارس سے متعلق قانونی اقدامات اور کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول طلب


ویب ڈیسک December 21, 2019
ایف اے ٹی ایف کا سوالنامہ 150 سوالات پر مشتمل ہے فوٹو: فائل

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو نیا سوالنامہ موصول ہوا ہے جو کہ 150 سوالات پر مشتمل ہے۔ سوال نامہ پاکستان کی جانب سے 3 دسمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ پاکستان کو 8 جنوری تک سوالات کے جواب جمع کرانا ہوں گے۔

ایف اے ٹی ایف کے سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں جب کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں