بھارتی سائبر سکیورٹی چیف بھی آئی ایس پی آر کے گن گانے لگا

اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو وزن دیا جاتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت


ویب ڈیسک December 21, 2019
پاکستانی مسلح افواج کا ترجمان ہر فورس کے اقدامات کی منظم ترجمانی کرتا ہے، بھارتی سائبر سکیورٹی چیف (فوٹو: فائل)

بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف نے کہا ہے کہ بیانیے کی جنگ جیتنے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھا جائے، اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو وزن دیا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سیکیورٹی ادارے پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے متاثر ہیں اور اس کا کھل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت نے بیان جاری کیا ہے کہ بھارت میں آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کیا جائے اور پاکستان کی طرح تینوں بھارتی افواج کا ایک ترجمان ادارہ بنایا جائے۔

بیانئے کی جنگ جیتنے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کے اپنے اپنے تعلقات عامہ کے شعبے ہیں جو مخالف سمت میں چل رہے ہیں، جدید جنگی حکمت عملی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرح ایک متفقہ بیانیے کی ضرورت ہے، پاکستان کا ایک آئی ایس پی آر مؤثر انداز میں بیانیہ دے رہا ہے، بھارتی فورسز بھی پاکستان کی طرح مشترکہ آئی ایس پی آر تشکیل دے کر بیانیہ پیش کرے۔

بھارتی سائبر سکیورٹی چیف نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کا ترجمان ہر فورس کے اقدامات کی منظم ترجمانی کرتا ہے، اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو وزن دیا جاتا ہے، پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرتے تو پورا یورپ ان کی بات کو توجہ دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں