مقامی یوریا کمپنیوں کے مجموعی منافع میں اضافے کا رجحان

رواں سال کے 9ماہ گیس کی سپلائی بڑھنے کے ساتھ مقامی فروخت میں اضافے کی وجہ سے منافع میں 59فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


Business Reporter November 04, 2013
سال 2012کے دوران مقامی فرٹیلائزر کمپنیوں کے منافع میں 33فیصد کمی کا سامنا تھا جس کی بنیادی وجہ گیس کی فراہمی میں کمی تھی۔ فوٹو: فائل

گیس کی فراہمی میں بہتری اور فروخت میں اضافے کے سبب مقامی یوریا کمپنیوں کے مجموعی منافع میں اضافے کارجحان دیکھا جارہا ہے۔

سال 2012کے دوران مقامی فرٹیلائزر کمپنیوں کے منافع میں 33فیصد کمی کا سامنا تھا جس کی بنیادی وجہ گیس کی فراہمی میں کمی تھی تاہم رواں سال کے نو ماہ کے دوران دوران گیس کی سپلائی بڑھنے کے ساتھ مقامی فروخت میں اضافے کی وجہ سے منافع میں 59فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



اس عرصے میں مقامی فرٹیلائزر کمپنیوں کی فروخت 29فیصد اضافے سے 35لاکھ ٹن رہی پاکستان کی پانچ فرٹیلائزر کمپنیوں نے نو ماہ کے دوران مجموعی طور27ارب روپے کا منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں منافع کی مالیت 17ارب روپے رہی تھی۔ اس عرصے کے دوران کمپنیوں نے مجموعی طور پر 148ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جو گزشتہ سال کے 121ارب روپے کے ریونیو کے مقابلے میں 23فیصد تک زائد رہا مقامی کمپنیوں کی فروخت بلحاظ حجم 25فیصد زائد رہی جبکہ درآمدی یوریا کی فروخت میں 14فیصد تک اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں