ونٹر اسپورٹس کا پروگرام مرتب غیرملکی اسکیئرز بھی پاکستان آئیں گے

23 دسمبر2019 سے شروع ہونے والے ونٹر اسپورٹس سیزن کے دلچسپ مقابلے 28 فروری 2020 تک جاری رہیں گے۔


Sports Reporter December 22, 2019
23 دسمبر2019 سے شروع ہونے والے ونٹر اسپورٹس سیزن کے دلچسپ مقابلے 28 فروری 2020 تک جاری رہیں گے۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ اور وِنٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کیلیے کوشاں ہیں۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے ساتھ ہی وِنٹراسپورٹس فیڈریشن نے ایک جامع پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔ جِس میں اسکیئرز ، آئس اسکیٹنگ اور آئس ہاکی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

23 دسمبر2019 سے شروع ہونے والے ونٹر اسپورٹس سیزن کے دلچسپ مقابلے 28 فروری 2020 تک جاری رہیں گے۔اس سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ 2 ایونٹس میں بین الاقوامی اسکئیرز بھی جلوہ گر ہونگے۔

نِلتر (گِلگت بلتِستان ) اور مالم جبہ (خیبر پختونخوا) کے پر فِضامقامات پر ہونے والے مقابلوں کے حوالے سے وِنٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نے ایک پرومو بھی جاری کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں