ریلویز 150 انجن خریدنے کیلیے 5548 ارب روپے کی منظوری
11 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ کے 58 لوکو موٹیوز کی کھیپ رواں ماہ ملنا شروع ہو جائیگی،ذرائع
محکمہ ریلوے نے 55ارب 48کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کے ایک منصوبے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت 150انجن حاصل کیے جائیں گے جن میں سے 58لوکوموٹیوز جن کی مالیت 11ارب 68کروڑ 60 لاکھ 54ہزار 509 روپے ہے ان کی کھیپ رواں ماہ میں ملنا شروع ہو جائے گی۔
وزارت ریلوے کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ریلوے نے 150لوکوموٹوز خریدنے کے پراجیکٹ کی منظوری دی ہے جبکہ ہنگامی بنیادوں پر پہلے مرحلے میں 50ریلوے انجن حاصل کیے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 58لوکوموٹوز کے حصول کیلیے معاہدے پر دستخط کیے گئے جوکہ رواں ماہ ریلوے انجنوں کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 20 لوکوموٹوز پہلے ریلوے کو فراہم ہوجائیں گے تاکہ ان کا ٹرائل کیا جاسکے جس کے بعد دیگر جون 2014 میں منگوائے جائیں گے تاکہ ان میں کوئی خرابی اور نقص نہ آئے اگر یہ معیار پر پورا نہ اترے تو واپس ہوجائیں گے۔