کرینہ اور عمران کی فلم ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ کا تیسرا گانا ’’نینا‘‘ ریلیز

نئے گانے ’’نینا‘‘ کو کوشل منیر نے تحریرکیا ہے جب کہ اسے نیتی موہن اور کمال خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ’’نینا‘‘ ایک خوبصورت رومانوی گانا ہے اور میں نے کمال خان کے ساتھ اس کا ایک چھوٹا سا حصہ گایا ہے۔ فوٹو: فائل

کرینہ کپور کی رومانوی فلم ''گوری تیرے پیار میں '' کا تیسرا گانا ''نینا'' ریلیزکر دیا گیا۔

پونیت ملہوترا کی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی فلم ''گوری تیرے پیار میں'' میں کرینہ کپور کے ساتھ عمران خان مرکزی کردار کررہے ہیں فلم کے 2 گانے ''دھت تیرے کی اور ''تھو'' گزشتہ ماہ ریلیز کیے گئے تھے جن پر شائقین نے زبردست رسپانس دیا تھا ۔ نئے ریلیز ہونیوالے گانے ''نینا'' کو کوشل منیر نے تحریرکیا ہے جب کہ اسے نیتی موہن اور کمال خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا اور اس کی موسیقی وشل شیکھر نے دی ہے ۔ہیرو اور ہیروئن کے درمیان محبت پر مبنی گانے پرکرینہ اور عمران نے اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ۔کسی سیٹ کی بجائے قدرتی ماحول میں عکس بند کیے جانیوالے گانے ''نینا''میں سفید لہنگا اور ملٹی کلر چولی پہنے کرینہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہے ۔گلوکارہ نیتی موہن جو فلم ''اسٹوڈنٹ آف دی ائیر''کے ''عشق والا لو'' میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہے نے اس گانے کے زریعہ ایک مرتبہ پھر لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ''نینا'' ایک خوبصورت رومانوی گانا ہے اور میں نے کمال خان کے ساتھ اس کا ایک چھوٹا سا حصہ گایا ہے امید ہے یہ میرے پچھلے تمام گیتوں کی طرح شائقین کو پسند آئے گا۔پونیت ملہوترا کی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی رومانوی فلم''گوری تیرے پیار میںکرینہ کپور ایک سماجی کارکن ''دیاشرما ''کا کردار ادا کرہی ہیں جو گائوں والوں کی مدد کے لیے وہاں آتی ہے جب کہ عمران خان سریرام وینکٹ کا کردار ادا کررہے ہے جس کا تعلق ایک بڑے شہر سے ہے اور وہ سماجی کارکن کی محبت میں گرفتار ہوکر اس کے پیچھے گائوں آجاتا ہے۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے میں کسی گائوں میں فلم عکس بند کروانے پر بہت خوش ہوں اس فلم میں میرا یہ گانا مکمل طور پر قدرتی ماحول میں عکس بند کیا گیاہے جس پر میں نے اپنی بہترین پرفارمنس دکھائی ہے۔




اداکارہ کا کہناتھا کہ اس فلم میں میرے لک ڈیزائنر منیش ملہوترا ہیں اور انھوں نے گائوں سے منگوائے ہوئے سامان سے میرے کپڑے تیار کیے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ لوگوں کو یہ لک پسند آئے گا۔کرن جوہر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی اس فلم میں شردھا کپور کے ساتھ ساتھ ساتھ عمران خان کی بیوی ایونتکا بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گی ۔9 گانوں پر مشتمل اس فلم میں زیادہ تر نئے گلوکاروں نے پرفارم کیا ہے فلم گوری تیرے پیار میں کو اسی ماہ 22 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔ادھر بالی ووڈ میں خبر گردش کررہی ہے کہ اردو کے مشہور شاعر سحر لدھیانوی اور مصنفہ امریتا پریتم کے مابین محبت کو سینما اسکرین کی زینت بنائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس فلم میں فرحان اختر شاعر سحر لدھیانوی اور کرینہ کپور مصنفہ امریتا پریتم کا رول ادا کریں گی ۔اطلاعات کے مطابق کرینہ نے ابھی تک اس فلم کے لیے ہاں نہیں کی ہے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیدوران جونہی وقت ملتاہے اس سوانحی فلم کا اسکرپٹ پڑھتی ہیں ۔زرائع کے مطابق عاشی دعا فلم ''بمبے ٹاکیز'' مکمل ہونے کے بعد اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

جب کہ فلمساز اس فلم کے دوسرے مرکزی کرداروں کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔کرینہ کپور کو حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کی فنی خدمات کے حوالے سے لندن میں اراکین پارلیمنٹ اور ایشین سنڈے اخبار کی جانب سے دارالعلوم کی ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 21 ستمبر 1980کو کپور خاندان کے اہم اداکار رندھیر کپور اور ببیتا کے گھر میں پیدا ہونے والی کرینہ جسے پیار سے بے بو بھی کہا جاتا ہے بھارت کے نامور فلمساز و اداکار راج کپور کی پوتی ہیں ،رشی کپور ان کے چچا ہیں ۔کرشمہ کپور ان کی بڑی بہن ہیں ۔کرینہ نے گریجوایشن کے بعد کامرس کے مضمون رکھ لیا اور دو سال پڑھنے کے بعد لاء کالج میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے لگیں ،اور ایک سال لاء پڑھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اسے اداکاری کرنا چاہیے جس کے بعد اس نے اندھیری ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے کر اداکاری سیکھنا شروع کردی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی 2000 ء میں پہلی فلم '' رفیوجی ''ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے اپنی بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ 2001میں فلم ''مجھے کچھ کہنا ہے ''،''یادیں ''،''اجنبی ''،'' اشوکا '' ،''کبھی خوشی کبھی غم'' 2002میں''مجھ سے دوستی کروگی ''، ''جینا صرف میرے لیے ''2003میں فلم ''تلاش''،''میں پریم کی دیوانی ہوں ''، ''ایل اوسی کارگل'' 2004 میں ''چمیلی''، ''یووا''،''فدا''، ''اعتراض ''،''ہلچل'' 2005میں فلم ''بے وفا ''،''کیونکہ''،''دوستی ''جب کہ 2006میں فلم ''36 چائنا ٹائون''،''چپکے چپکے''،''اومکارا''اور فلم ''ڈان ''میں پرفارم کیا۔2007کے دوران فلم ''کیا لو اسٹوری ہے''،''جب وی میٹ''میں کام کیا ،2008میں فلم ''ہلہ بول''،''تلاش''اور فلم ''گول مال ریٹرنز''میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2009میں فلم ''تھری ایڈیٹس'' میں فن کا جادو جگایا۔ 2010میں فلم ''ملیں گے ملیں گے''،'' اور ''گول مال تھری''میں صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ 2011میں فلم ''باڈی گارڈ'' ، ''را۔ون''میں عمدہ کام کرکے داد پائی ، 2012میں اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ''ہیروئن ''، ''ایجنٹ ونود''اور ''تلاش ''فلم میں جلوہ گر ہوئیں۔ اسی سال کرینہ کپور کی نئی فلم ''ستہ گرہ ''بھی ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ قائم کیے ۔
Load Next Story