مسائل میں گھرے عوام کو تفریح فراہم کی جائے عارف لوہار

پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ،سب کو اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سوچنا چاہیے


این این آئی November 04, 2013
عارف لوہار نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے تو یہ اجتماعی سوچ بھی بن جائے گی۔ فوٹو: فائل

نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جب عوام مختلف مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں حکومت کو تفریحی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

اس طرح کے پروگراموں جہاں پر لوگوں کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اس سے قوم کو مزید مضبوط بنانے میںبھی مدد ملتی ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میں تو ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اس لیے سب کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہاتھ آنے والا کوئی موقع ضایع نہیں کرنا چاہیے۔



انھوں نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے تو یہ اجتماعی سوچ بھی بن جائے گی۔ سب کو اپنا احتساب کرنا چاہیے کہ وہ اس ملک کے لیے کیا خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ میری حکومت کو تجویز ہے کہ موجودہ حالات میں عوام کو ڈپریشن سے نکالنے کے لیے تفریحی کے مواقع پیدا کیے جائیں اور اس کے لیے چاروں صوبوں میں ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں