وائلڈ لائف نے راستہ بھٹک جانیوالی بے بی انڈس ڈالفن کو واپس دریا میں چھوڑدیا

بے بی ڈالفن کو ایمبولینس کے ذریعے دریائے سندھ سکھر منتقل کی گئی اوربعدازاں اسے پانی میں چھوڑا گیا، جاوید مہر


Staff Reporter December 22, 2019
بے بی ڈالفن کو ایمبولینس کے ذریعے دریائے سندھ سکھر منتقل کی گئی اوربعدازاں اسے پانی میں چھوڑا گیا، جاوید مہر۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ وائلڈ لائف نے راستہ بھٹک جانے والی بے بی انڈس ڈالفن کو ریسکیوکرنے کے بعد واپس دریائے سندھ میں چھوڑدیا۔

سندھ وائلڈ لائف کے کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق محکمہ جنگلی حیات سکھر یونٹ نے دریائے سندھ میں اپنے مسکن سیلگ بھگ 217کلومیٹر کی دوری پربھٹک جانے والی بے بی ڈالفن کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔

ان کا کہناہے کہ انڈس ڈالفن کے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم گذشتہ 3روز سے سرگرداں تھی اور کئی روز کی محنت بارآورثابت ہوئی اور بے بی انڈس ڈالفن تحصیل فیض گنج ضلع خیرپورسے مل گئی۔

جاوید مہر کے مطابق بے بی ڈالفن کو ایمبولینس کے ذریعے دریائے سندھ سکھر منتقل کی گئی اوربعدازاں اسے پانی میں چھوڑ دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |