جامعہ زکریا کے سابق لیکچرار کو توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی

ملزم جنید حفیظ کے خلاف 13 مارچ 2013 میں مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس تھانہ الپہ


Numainda Express December 22, 2019
ملزم جنید حفیظ کے خلاف 13 مارچ 2013 میں مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس تھانہ الپہ ۔ فوٹو: فائل

MANCHESTER: توہین مذہب اور شان خداوندی میں گستاخی کے الزام میں گرفتار جامعہ زکریا کے سابق وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کو سزائے موت سنا دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ملتان کاشف قیوم نے توہین مذہب اور شان خداوندی میں گستاخی کے الزام میں گرفتار جامعہ زکریا کے سابق وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزم جنید حفیظ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی میں سزائے موت، 295 بی میں عمر قید اور 295 اے میں 10 سال قید کے ساتھ مجموعی طور پر 6لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6ماہ قید کا حکم سنایا ہے۔

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزم جنید حفیظ کے خلاف 13 مارچ 2013 میں مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔