لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج

موٹر وے کئی مقامات پر بند جب کہ کئی مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 20 سے زئاد افراد زخمی


ویب ڈیسک December 22, 2019
دھند کے باعث اندرون ملک پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے جہاں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں وہیں ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حد نگاہ 50 میٹر تک کم ہوجانے کی وجہ سے موٹر وے کو کئی اہم مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ جب کہ دھند میں کمی تک کئی ایئرپورٹس سے اندرون ملک پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

لودھراں، رکن پور، رحیم یارخان، بہاولنگر، وہاڑی اور دیگر کئی مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں۔ جس کے باعث 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں