گلشن اقبال تباہی سے بچ گیا اتوار بازار سے بارودی شیل برآمد

بارودی شیل کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیر کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا


Staff Reporter November 04, 2013
شیل سیل کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا، مقصد خوف وہراس پھیلانا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

گلشن اقبال میں بارود سے بھرا شیل ملنے سے خوف ہراس پھیل گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شیل کو ناکارہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک7 میں واقع اتوار بازار کی پارکنگ ایریا سے بارود سے بھرا شیل ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بارود سے بھرے شیل کو ناکارہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔



بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسر سب انسپکٹر کاشف نے بتایا کہ ملنے والے شیل کا وزن 10سے 12کلو وزنی تھا جس میں 5 کلو کے قریب انتہائی طاقت ور دھماکا خیز مواد موجود تھا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شیل کو محفوظ بنانے کے بعد اسے سیل کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے، ملنے والا شیل اینٹی ٹینک شیل ایچ ای ایکسپلوزیو شیل ہے یہ بارودی شیل ٹینک سے فائر کیا جاتا ہے انھوں نے بتایا کہ بارود سے بھرا شیل پھینکے جانے کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا تھا، دوسری جانب ایس ایچ او گلشن اقبال عرفان کو برا نے بتایا کہ بارود سے بھرے شیل ملنے کی اطلاع اتوار بازار کی پارکنگ کا کام کرنے والے افراد نے پولیس کودی، انھوں نے بتایا کہ مارٹر شیل کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں