شہید پولیس افسران و اہلکاروں کے ورثا کو پلاٹ فراہم کرنیکی یقین دہانی
ورثا کے مسائل حل کرنے کیلیے تینوں زون کے ڈی آئی جیز ہفتہ میں ایک دن دربار بھی منعقد کریں گے ، تقریب سے خطاب
سندھ حکومت نے شہید پولیس افسران و اہلکاروں کے ورثا کو پلاٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، شہدا کالونی سرجانی ٹائون میں بنائی جائے گی۔
اس سلسلے میں اراضی مختص کردی گئی ہے ، شہدا کے بچوں کو اسکالر شپ بھی دی جائے گی، ورثا کے مسائل حل کرنے کی غرض سے تینوں زون کے ڈی آئی جیز ہفتہ میں ایک دن دربار بھی منعقد کریں گے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکسپو سینٹر میں شہید پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے ورثا سے اظہار یکجہتی کیلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلی مرتبہ 1982 سے شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے ورثا کو مدعو کیا گیا ، تقریب میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ ، چیف سیکریٹری سندھ اعجاز چوہدری ، ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز اور دیگر افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر آئی جی سندھ نے شہید اہلکاروں کے ورثا سے ملاقات کی اور کئی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
آئی جی سندھ نے تقریب میں موجود چیف سیکریٹری سندھ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی توجہ سندھ پولیس کے شہدا کے لیے پلاٹ کی فراہمی پر مبذول کرائی ، آئی جی سندھ نے کہا کہ شہید کے ورثا کو دیگر مروجہ مراعات تو دی جارہی ہیں لیکن پلاٹ کی فراہمی التوا کا شکار ہے ، انھوں نے متعدد مرتبہ سندھ حکومت کو مکتوب لکھا ، کئی مرتبہ سفارشات بھیجیں لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا ، اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ اعجاز چوہدری نے آئی جی سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ شہدا کے ورثا کو جلد از جلد پلاٹ فراہم کردیے جائیں گے ، اعجاز چوہدری نے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں نے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں دہشت گردوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔
آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہدا ہمارے سروں کا تاج ہیں ، فرائض کی ادائیگی کے دوران بے مثال قربانیاں سندھ پولیس کی تاریخ کے سنہرے حروف کا حصہ ہیں ، انھوں نے مزید بتایا کہ ورثا کے مسائل کے حل کے لیے سینٹرل پولیس آفس کے مرکزی دروازے پر خصوصی باکس بھی نصب کردیا گیا ہے جبکہ اے آئی جی ویلفیئر سندھ اس باکس سے موصول ہونے والی درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر فوری عملدرآمد بھی یقینی بنائیں گے ، آئی جی سندھ نے ورثا کے مسائل کے حل کے لیے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں ہفتہ میں ایک دن دبار منعقد کی جائے گا ، اس ضمن میں ضلع سائوتھ کے شہید افسران کے ورثا کو جمعہ کو گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں مدعو کیا گیا ، ضلع ایسٹ کے ورثا کے لیے ہفتہ کو سعود آباد ہیڈ کوارٹرز جبکہ ضلع ویسٹ کے لیے اتوار کو اجمیر نگری ہیڈ کوارٹرز میں مدعو کیا گیا ہے جہاں ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے ، تینوں درباروں میں اے آئی جی ویلفیئر کو بھی شرکت کے لیے پابند کیا گیا ہے ، تقریب میں شریک ایک این جی او کے نمائندوں نے غریب ورثا کے اہل خانہ کے لیے ضروری گھریلو سامان فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔