حیدرآباد پٹرول پمپ پر کریکر بم حملے 2 بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی
واقعہ بڈھائی اسٹاپ کے قریب پیش آیا، پمپ مالک ایوب محسود کی حالت تشویشناک، دونوں بھائی کراچی منتقل
حیدرآباد نیشنل ہائی وے پر پٹرول پمپ پر 2 کریکر بم حملوں میں2 بھائیوں، پمپ ملازمین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں شدید زخمی بھائیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چھلگری کی حدود نیشنل ہائی وے پر بڈھانی اسٹاپ کے قریب واقع ایک پٹرول پمپ پر دو کریکر بم پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں وہاں موجود پمپ کا مالک محمد ایوب محسود، اسکا بھائی عطاء محمد، دوست میر صادق خان، پیٹرول پمپ کا منشی ریاض علی اور ہیلپر پپو زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد وہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جب کہ پانچوں زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق ایوب محسود کی گردن اور بائیں بازو اور عطاء محمد محسود کے ماتھے اور سینے پر شدید زخم آئے ہیں، جبکہ باقی زخمیوں کے معمولی زخم ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایوب محسود کی حالت زیادہ خراب ہے جس کے باعث ایوب محسود اور اسکے بھائی عطاء محمد کو کراچی کے منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی میر صادق خان کے مطابق وہ پمپ پر بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد 2 کریکر بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب ایس ایس پی حیدرآباد فدا حسین مستوئی نے ایکسپریس کو بتایا کہ 2 زخمی سول اسپتال پہنچے ہیں، تاہم وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔