سروری جماعت نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا امین فہیم
مخدوم طالب المولیٰ کے نام سے اسکول قائم کیے جائینگے، مقررین کا تعزیتی اجتماع سے خطاب
سروری جماعت کے اراکین اختلافات ختم کرکے متحد ہو، کامیابی ان کا مقدر بن جائیگی، جماعت نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔
ان خیالات کا اظہار سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم امین فہیم نے سروری اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے تحت شہید راجا اقبال میمن کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اجتماع میں مخدوم طالب المولیٰ ایجوکیشن سوسائٹی اور شہید اقبال فائونڈیشن کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ مخدوم امین فہیم نے شہید راجا اقبال میمن کی فلاحی و تعلیمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید کبھی نہیں مرتا، سروری اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکن شہید کی کاوشوں کی مد نظر رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلیں۔
رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے سروری جماعت اور پی پی کیلیے خدمات پر شہید کو خراج تحسین پیش کیا، انھوں نے اعلان کیا کہ جن گوٹھوں میں اسکول نہیں وہاں مخدوم طالب المولیٰ کے نام سے منسوب اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا، نواب تیمور تالپور نے کہا کہ شہید اقبال میمن کاخلا پر ہونا مشکل ہے۔ اس موقع پر انھوں نے مخدوم طالب المولیٰ ایجوکیشن سوسائٹی کیلیے 2کمرے تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ قبل ازیں مخدوم امین فہیم نے گائوں میمن کنری میں شہید کے بڑے بھائی غلام یاسین میمن سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔