محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کیلیے محکموں میں رابطوں کا فقدان

رینجرز نے آج 11، اے سی لطیف آباد نے 12، ڈپٹی کمشنر نے 1 بجے عزادار تنظیموں کے اجلاس بلا لیے،علما حیران


Numainda Express November 04, 2013
سیکوریٹی کے اہم معاملے پر میٹنگز صرف 45,45 منٹ کی ہی ہوں گی۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: محرم الحرام کا مقدس مہینہ شروع ہونے کو ہے، جس میں حسب سابق سیکیورٹی کے لیے تاحال مختلف اداروں اور محکموں کے دوران روابط کا فقدان ہے۔

جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج پیر کے روز حیدرآباد میں قاسم رینجرز کی جانب سے تمام عزادار تنظیموں کے رہنمائوں کو 11بجے اجلاس کے لیے بلوایا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نے اسی سلسلے میں انہی عہدیداران کو12بجے بلوایا ہے اور ایک بجے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے سیکیورٹی کے ہی معاملے پر انہی عزادار تنظیموں کے نمائندوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، جس پر مذکورہ عہدیداران بھی حیران ہیں کہ کیا سیکوریٹی کے اہم معاملے پر میٹنگز صرف 45,45 منٹ کی ہی ہوں گی، کیا مختلف ادارے اور محکمے صرف فوٹو سیشن کے لیے اجلاس بلوا رہے ہیں۔



کیونکہ اگر تمام ادارے و محکموں کے درمیان روابط ہوتے، تو سیکیورٹی کے سلسلے میں ایک ہی مقام پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام افسران شرکت کرکے موثر پلاننگ کرتے تاہم اب تک ایسی کوئی بھی میٹنگ حیدرآباد میں نہیں ہو پائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں