اسپورٹس سٹی پروجیکٹ کیس نیب نے احسن اقبال کو کل طلب کرلیا

نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا، ذرائع


ویب ڈیسک December 22, 2019
نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا، ذرائع (فوٹو: فائل)

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو کل صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو کل صبح 11 بجے طلب کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حلقے میں اربوں روپے کا اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور احسن اقبال نے خلافِ قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جب کہ نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں