رائیڈ کو بار بار منتقل کرنے پر 4 اوبر ڈرائیورز کا قتل

گینگسٹر نے بیمار ماں کو اسپتال لے جانے کیلیے رائیڈ بک کی لیکن 5 ڈرائیورز ایکدوسرے کو رائیڈز منتقل کرتے رہے


ویب ڈیسک December 22, 2019
ایک ڈرائیور گینگسٹر کے چنگل سے آزاد ہو کر تھانے پہنچنے میں کامیاب ہوگیا، فوٹو : فائل

BEIJING: برازیل میں بیمار ماں کو اسپتال لے جانے کیلیے آن لائن ٹیکسی سروس پر کار بک کرانے والے بدنام زمانہ گینگسٹر نے بار بار رائیڈز منتقل کرنے پر اوبر کے 4 ڈرائیورز کو قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قاتلانہ حملے سے بچ جانے والے اوبر کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس کے 4 ساتھیوں کو بیدردی کیساتھ قتل کردیا گیا ہے جب کہ وہ بڑی مشکل سے اپنی جان بچاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈرائیور نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ قاتل ایک مشہور گینگسٹر ہے جس نے بیمار ماں کو اسپتال لے جانے کیلیے آن لائن ٹیکسی بک کرائی لیکن ایک کے بعد دوسرا ڈرائیور رائیڈ کو منتقل کرتا گیا یہاں تک کہ رائیڈ پانچویں ڈرائیور تک پہنچی۔

یہ خبر پڑھیں: اوبر گاڑیوں میں 450 خواتین سے زیادتی اور 6 ہزار پر جنسی حملوں کے واقعات

آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کی جانب سے بار بار رائیڈ منتقل کرنے کی وجہ سے کافی دیر ہوگئی جس پر گینگسٹر مشتعل ہوگیا اور اس نے ایپ میں درج تفصیلات کے ذریعے رائیڈ منتقل کرنے والے پانچوں ڈرائیورز کو اغوا کرلیا تھا۔

پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد گینگسٹر کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مار کارروائی شروع کی جس کے دوران دو ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے جن میں اوبر ڈرائیورز کا قاتل بھی شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں