لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج
موٹروے متعدد مقامات سے ٹریفک کےلیےبند، حد نگاہ کم ہونے کے باعث حادثات میں اضافہ
پنجاب بھر میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس کے نتیجے میں شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔
ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ اوس پڑنے سے سڑکوں پر پھسلن بھی پیدا ہوگئی ہے اور مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔
حد نگاہ کم ہونے کےباعث ایئرپورٹس پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی سخت متاثر ہے۔
دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی اور موٹروے کو متعدد مقامات سے ٹریفک کےلیےبند کردیا گیا جبکہ دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہوگئی۔