پولیس سرجانی سے اغواکیے گئے بچے کاسراغ لگانے میں ناکام
بچے کی والدہ غم سے نڈھال ہے،آئی جی بازیابی میں کرداراداکریں،اہلخانہ کی اپیل
FAISALABAD:
سرجانی ٹاؤن سے 3ہفتے قبل اغوا کیے جانے والے بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا جب کہ پولیس کی تفتیش میں اب تک کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔
30نومبر کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے حسن بروہی گوٹھ سے 2سالہ ایان ولد حفیظ الرحمن کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے تھے ، پولیس نے 3روز بعد اغوا کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد باقاعدہ طور پر تفتیش کا آغاز کیا گیا لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے، واقعے کو 22روزگزرنے کے باوجود پولیس بچے کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایان گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان اسے اپنے ہمراہ لے گئے، جگر گوشے کے اغوا کے بعد بچے کی والدہ اپنے بیٹے کی یاد میں تڑپتی رہتی ہے ، انھوں نے آئی جی سندھ سید کلیم امام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایان کے اغوا کا نوٹس لیں اور اس کی بحفاظت بازیابی کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کریں۔