کراچی سے اغوا کی گئی لڑکی جھڈو سے بازیاب ملزم گرفتار

ایوب گوٹھ کی رہائشی 13 سالہ شبانہ اور35 سالہ دیدار کراچی پولیس کے حوالے

ایوب گوٹھ کی رہائشی 13 سالہ شبانہ اور35 سالہ دیدار کراچی پولیس کے حوالے۔ فوٹو:فائل

جھڈو پولیس نے کراچی سے مبینہ طور اغواکی گئی 13سالہ لڑکی کو بازیاب کراتے ہوئے عمرکوٹ کے رہائشی 35شخص کو حراست میں لے لیا، بعدازاں دونوں کو کراچی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

جھڈو پولیس نے جھڈو بس اسٹاپ سے عمرکوٹ کے رہائشی دیدار علی خاصخیلی کو کراچی سے مبینہ طورپراغوا کی گئی 13 سالہ شبانہ کے ہمراہ حراست میں لے لیا۔لڑکی کا کہنا تھاکہ وہ کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ کی رہائشی ہے اور شادی کی نیت سے دیدارکے ساتھ گھر سے نکلی تھی۔


جھڈوپولیس کے مطابق لڑکی کے والد سے جب رابطہ کیاگیاتواس کاکہناتھاکہ اس کی بیٹی کواغوا کیاگیا ہے جس کامقدمہ انہوں نے 21 دسمبر کو تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کرایاتھا۔بعدازاں جھڈو پولیس نے دونوں کو کراچی سے آئی پولیس ٹیم کے حوالے کردیا ۔

 
Load Next Story